جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فوجی پیراشوٹروں کا مظاہرہ، پولیس کی غلط فہمی، امریکی دارالحکومت خوف سے ہل گیا

21 اپریل, 2022 12:01

واشنگٹن : پولیس نے امریکی فوج کی پیراشوٹروں ٹیم سے ڈر کر پورا دارالحکومت ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی فوج کی سرکاری فضائی پیراشوٹ کی ٹیم کیپیٹل ہل سے ڈھائی کلومیٹر دور ایک مقامی اسٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ ٹیم کے ایک چھوٹے طیارے نے فضاء میں چکر لگائے اور پھر اس سے پیراشوٹروں نے چھلانگ لگائی۔

پولیس نے شام 6:30 بجے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے انخلاء کا حکم دیا ہے کیونکہ وہ ایک ایسے طیارے کا سراغ لگا رہے ہیں جس سے ممکنہ خطرہ ہو، جس کی انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ یہ خبر چند منٹوں میں جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں : امریکی حکام کا اعتراف

وفاقی پولیس کو شاید اس مظاہرے کی اطلاع نہیں تھی، جنہوں نے طیارے کو مشکوک جان کر خطرے کی گھنٹی بجادی اور وہاں موجود سرکاری عمارتوں کو خالی کروا دیا۔ جہاں موجود قانون ساز و دیگر خوف سے ہل گئے۔

وفاقی پولیس نے تازہ جاری بیان میں کہا کہ کیپیٹل ہل کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور عمارتیں دوبارہ استعمال کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

کانگریس کی خاتون رکن ٹریسا لیگر فرنینڈیز نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے 15 منٹ انتہائی دباؤ سے گزارے، لیکن ہم شکر گزار ہیں کہ سب محفوظ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top