جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے پی کے کالجز میں عارضی بنیادوں پر بھرتی بی ایس لیکچررز کا مستقل ہونے کا مطالبہ

08 دسمبر, 2020 15:54

پشاور: خیبر پختونخوا کے کالجز میں عارضی بنیادوں پر بھرتی بی ایس لیکچرر نے مستقل ہونے کا مطالبہ کردیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے کالجز میں پڑھا رہے ہیں، انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔

صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام میں لیکچررز کی کمی پورا کرنے کیلئے حکومت نے 19 سو نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، تو دوسری جانب سرکاری کالجز میں عارضی بھرتی بی ایس لیکچرر نے فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا محکمہ تعلیم سندھ کے دفاتر میں بھی پہنچ گیا، 1 کلرک انتقال کرگیا

کنٹریکٹ لیکچرر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ تین سال سے ان پوسٹوں پر کام کررہے ہیں، ہمیں دوسال سے معاوضہ بھی نہیں ملا مگر پھر بھی کام جاری رکھا، اب ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک نہ کیا جائے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ عارضی ملازمت میں وہ اوور ایج ہور رہے ہیں اگر ان کو بھرتی نہیں کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top