جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نائن زیرو آپریشن میں گرفتار ملزمان دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری

23 اپریل, 2021 15:14

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو آپریشن میں گرفتار ملزموں کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا سمیت دیگر کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور : حساس ادارے سے تعلق ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنے والے چار ملزمان گرفتار

ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز پر دَھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔ دیگر ملزمان میں امتیاز، عبدالقادر، کاظم رضا، محمد عامر، شکیل عرف بنارسی، محمود حسن  شامل ہیں۔

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو دس سال قید،  فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ سال سزا کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top