جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک قرار، این سی اوسی نے جامع حکمت عملی مرتب کرلی

09 جولائی, 2021 17:35

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بھارتی ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ ہے۔ این سی اوسی نے ڈیلٹا اور دیگر وائرس سے متعلق جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 737 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 25 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاط نہ کی گئی تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں، ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں اموات ہوئیں ہیں، بھارتی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام اذیت سے دوچار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا ان ڈور ریستورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز پر پابندی لگانے کا عندیہ

ڈیلٹا وائرس کے خلاف این سی او سی نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے اور ویکسین لگوانے کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ موجودہ ایس او پیز کا نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top