جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ کے علاوہ تمام صوبوں کا اسکولز بتدریج کھولنے کا فیصلہ

04 اگست, 2021 17:44

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں نے اسکولز بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 اگست تک سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں نے اسکولز بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے: سعید غنی

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات میں لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے، سندھ میں امتحانات کا شیڈول 8 اگست کے بعد آئے گا، اسکولوں سے متعلق عملے کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جارہے ہیں، وزرائے تعلیم کانفرنس کا آئندہ اجلاس 25اگست کو ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top