جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا، آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں، حلف نہیں ہوسکتا: چوہدری نثار

24 مئی, 2021 16:27

لاہور: چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں، حلف نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 سال بعد آج پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، صوبائی اسمبلی کی نشست پر34 ہزار کی لیڈ سے جیتا، قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا، حکومت ایک آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے، حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں، حلف نہیں ہوسکتا۔ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقےمیں بہت متحرک ہوں، سیاسی معاملات پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، اس ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے، 2 دن بعد حلف اٹھانے پھر آؤں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top