جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مالی میں فوجیوں کی ہلاکت، مصر کا امن مشن سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

16 جولائی, 2022 15:17

بماکو : قاہرہ نے مالی میں رواں سال سات مصری امن فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے امن مشن سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔

مالی میں اقوام متحدہ کے مشن کے ترجمان اولیور سالگاڈو نے کہا ہے کہ مصر اپنے امن فوجیوں کے خلاف مہلک حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اگست کے وسط تک مغربی افریقی ملک سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔ اس سال مالی میں اب تک سات مصری امن فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مصر نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مشن کے ذریعے ہفتے کے آغاز میں اپنے امن فوجیوں کے خلاف حملوں میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، جو مرکز اور شمالی مالی میں اڈوں کو سپلائی کرنے والے قافلوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر اور سعودی عرب کے 7.7 بلین ڈالر کے 14 معاہدوں پر دستخط

یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے مشن کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جب مالی کے فوجی حکمرانوں نے جمعرات کو امن مشن میں حصہ لینے والے ممالک کی طرف سے فوجیوں کی گردش کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

مصری سفارت کار کا کہنا ہے کہ ملکی کردار کی معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ اس کے امن فوجیوں کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں مصر کے خدشات کو دور نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ مالی میں اقوام متحدہ کے مشن میں مصر کے ایک ہزار 72 فوجی اور 144 پولیس اہلکار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top