جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

30 کروڑ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کی ڈیل کرلی : ڈاکٹر فیصل سلطان

27 اپریل, 2021 15:26

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ حکومت تحفے کی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی، ہم نے 30 کروڑ ویکسین ڈوز کی ڈیل کرلی ہے، ‏تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ‏کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ‏ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاوَن لگایا جاسکتا ہے۔ ‏کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے۔ ‏پاکستان اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کی بحالی اور صورتحال کا ابھی بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ‏ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔ ‏ویکسین کا معاملہ بہت شفاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا مزید ایک سو بیالیس افراد کی جان لے گیا

ان کا کہنا تھا کہ ‏کہا جارہا ہے حکومت تحفہ میں دی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، جو غلط ہے۔ ‏30 مارچ سے ہم مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کررہے ہیں۔ ‏ہم نے 30 کروڑ ویکسین ڈوز کی ڈیل کرلی ہے۔ ‏تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‏دنیا بھر میں ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔ ‏ کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی۔ ‏ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہزار 200 سے زائد ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہیں۔ ‏ملک بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ ‏گزشتہ روز 88 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ ‏اتوار کو ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوتے ہیں اور جمعہ کو بند رہتے ہیں۔ ‏ ‏عید سادگی سے گزارنا ہوگی، ماسک اور ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top