جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن: نواز شریف سے ملنے لیگی رہنما پہنچ گئے

16 اگست, 2018 13:21

روالپنڈی اڈیالہ جیل میں آج نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کا دن۔۔ جیل حکام نے ملاقات کرنے والوں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سےسکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں  ایون فلیڈ ریفرنس میں سزا پانے والے بڑے مجرمان سے بڑی ملاقاتوں کا آج دن ہے ۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقاتوں کا سلسلہ آڈیالہ جیل میں جاری رہے گا ۔

جیل حکام نے سابق وزیر اعظم نوازشریف مریم نوازشریف اور کیپٹن ر صفدر سے ملاقات کرنے والوں کی حتمی فہرست تیار لی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں شریف فیملی کے افراد، ن لیگی رہنما اور کارکنوں کے نام شامل ہیں۔

مریم نواز کے بچے بھی والد والدہ اور نانا سے ملاقات کرنے جیل آئیں گے ۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کے پیش نظر جیل کے گیٹ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ملاقات کیلئے جیل حکام نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top