ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ڈیرن سیمی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار

18 مارچ, 2024 16:52

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کی کوچنگ کی پیش کش پر انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تلاش روز بروز مشکل ہوتی جارہی ہے کیونکہ شین واٹسن اور ڈیرن سیمی دونوں نے معاہدے کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن پہلے شخص تھے جنہوں نے بورڈ کی جانب سے سالانہ 20 لاکھ ڈالر ز کی پیشکش کے باوجود عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی تھی۔

اور اب پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے انٹرنیشنل اورٹی ٹوئنٹی میں سائیڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واٹسن بورڈ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو مسترد کرنے کے بعد ہفتے کی رات کو آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

شین واٹسن کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے بجائے آئی پی ایل کمنٹری کا انتخاب

انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور یو ایس اے لیگ میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے اپنی سابقہ مصروفیات اور سڈنی میں اپنے اہل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی خواہش کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کیا تھا۔

سیمی اور واٹسن دونوں کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی اب 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں تربیتی کیمپ کے دوران قومی ٹیم کی نگرانی کے لیے عبوری انتظامات پر غور کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 14 اپریل سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top