ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

18 مارچ, 2024 14:39

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے چئیرمین پی سی بی نے اہم فیصلے کرلیے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، لہٰذا کپتان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں قومی سلیکشن کمیٹی بااختیار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کی تقرری کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شین واٹسن کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے بجائے آئی پی ایل کمنٹری کا انتخاب

شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ کا اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top