ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شین واٹسن کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے بجائے آئی پی ایل کمنٹری کا انتخاب

16 مارچ, 2024 16:33

آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوچنگ کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو بار کے ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی کو پی سی بی کی جانب سے سالانہ 20 لاکھ ڈالر کی پیشکش کے بعد پاکستان کی کوچنگ کا عہدہ حاصل کرنے کا موقع ملا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شین واٹسن نے پاکستان میں اپنے وقت سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے بعد اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا تھا اور وہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے امکانات سے پرجوش تھے۔

لیکن واٹسن نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کے وعدوں کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ پہلے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹیبل کمنٹری کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں اور سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ میجر لیگ کرکٹ میں ہیڈ کوچنگ کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی اگلی سیریز سے قبل پاکستان کے ساتھ کُل وقتی عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے وہ فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ سنوارنے کیلئے اہم عہدہ مل گیا

پی سی بی نے شین واٹسن کو سب سے بڑی آفر کردی

ان کے اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ تلاش کرے گی۔

پاکستان کو جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹسن کو گزشتہ سال کے اواخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2019 میں بطور کھلاڑی گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹائٹل جیتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top