ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ سنوارنے کیلئے اہم عہدہ مل گیا

16 مارچ, 2024 12:32

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر اور انیس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح اسکواڈ کے رکن کو یہ ذمہ داری امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سونپنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کی تصدیق کی ہے، البتہ ان کا بطور فاسٹ بولنگ کوچ پاکستان، یو اے ای اور افغانستان کی ٹیموں ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

عاقب جاوید کی کوچنگ میں متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ 2015 میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ پاکستان 2004 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کپ بھی جیتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top