جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خطرناک مچھلی نے مچھیرے کو جھیل میں ہی کھینچ لیا، ویڈیو دیکھیں

12 ستمبر, 2023 14:45

ہنگری: ایک بڑی اور 66 کلو وزنی مچھلی نے کانٹے میں پھنسنے کے بعد شہری کو ہی جھیل میں کھینچ لیا۔

رپورٹس کے مطابق لورینڈ نامی جونوان کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا، دیوقامت مچھلی مچھیرے کو دور تک بہا کر نہ لے جاسکی، پانی میں گرنے پر لڑکے نے ‘فشنگ راڈ’ چھوڑ دیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مچھیرا فشنگ راڈ پر دانہ اٹکا کر مچھلی کے پھنسنے کا انتظار کر رہا ہے اور اس دوران اچانک اسے کانٹے پر شکار کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عجیب الخلقت مچھلی پھنس گئی، لوگ حیران

شہری کی خوشی اس وقت ماند پڑتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ راڈ پر کوئی عام مچھلی نہیں بلکہ غیرمعمولی جسامت رکھنے والی مچھلی پھنسی ہے اور وہ نوجوان کو جھیل میں کھینچ لیتی ہے۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ بےقابو مچھلی کی طاقت سے میرا فشنگ راڈ پانی میں ہی کھو گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد مچھلی میرے کانٹے سمیت مل گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top