جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے 8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 83 فیصد بڑھ گیا

24 اپریل, 2021 13:37

پشاور : خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث 8 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا۔

8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 40 ہزار لیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار 500 لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آکسیجن کی یومیہ ضرورت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کے وار، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ہوگئی

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6 ہزار لیٹر سے بڑھ کر 7 ہزار 500 لیٹر ہوگیا، جبکہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ 12 دنوں میں آکسیجن کے استعمال میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

ایوب ٹیچنگ اسپتال ابیٹ آباد میں 66 فیصد اور خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top