جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی ٹی ڈی کی کارروائی، خود کش حملوں کا سہولت کار دہشت گرد گرفتار

02 دسمبر, 2020 16:30

پشاور : خود کش حملوں کا سہولت کار دہشت گرد پولیس کی پکڑ میں آگیا۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے خود کش حملوں کے سہولت کار خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کارروائی تھانہ سرو کے حدود میں کی گئی، جہاں سے دو ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی۔ ملزم کارروائیوں کے دوران دو نام استعمال کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار

دہشت گرد نے ضلع مہمند اور چارسدہ میں 21 مختلف تخریب کاری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور تنگی کچہری اور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ آوروں کی سہولت کاری کی۔

گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی مردان کو 7 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top