جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی ٹی ڈی کراچی کی کارروائی، کارلفٹنگ کرنے والابڑا گروہ گرفتار

04 دسمبر, 2023 15:00

 

کراچی:سی ٹی ڈی کراچی نے سچل کے علاقے میں کارروائی کی ہے،جس میں 3شہروں میں کارلفٹنگ کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتارکرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چودھری صفدرکے مطابق ملزمان 2006سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث ہیں، کار لفٹنگ گروہ کراچی، حیدر آباد اور سکھر سے گاڑیاں چوری کرتا ہے،چوری شدہ تمام کاریں بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔

چودھری صفدر کے مطابق ملزمان میں جاوید علی،قربان علی، خادم، ذیشان اور اسلم شامل ہے،ملزمان سے چوری شدہ کار برآمدہوئی ہے،برآمد شدہ کار مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی گاڑی ایک سے ڈیڑھ لاکھ، بڑی4لاکھ تک فروخت کی جاتی ہے، ملزمان سیکڑوں گاڑیاں چوری کرکے فروخت کرچکے ہیں، گرفتار ملزمان کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 یہ پڑھیں : مردان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top