جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سی ٹی ڈٰی مردان کی کارروائی، پانچ افغان دہشت گرد گرفتار

18 دسمبر, 2020 15:37

پشاور : سی ٹی ڈٰی کی کارروائی میں پانچ افغان دہشت گرد گرفتار کرلیئے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی فورس مردان نے کارروائی کے دوران گرفتار پانچ افغان دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، 2 عدد خود ساختہ بم سمیت 5 ہیڈ گرنیڈ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

ترجمان کے مطابق افغان دہشت گردوں میں صفی اللہ، محمد عالم، لعل محمد، ذاکراللہ اور صات اللہ شامل ہیں۔ پشاور اور مردان کی اسٹیل ملز میں کام کرتے تھے۔

دہشت گردوں نے اسکول اور پبلک مقامات پر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ گرفتار دہشت گروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top