جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس : برطانیہ سے خیبر پختونخوا آنے والے افراد کی تلاش شروع

24 دسمبر, 2020 13:36

پشاور : محکمہ صحت کے پی نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے بعد برطانیہ سے خیبر پختونخوا آنے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو واپس آنے والے افراد کی تفصیلات فراہم کردیں۔ 101 افراد کی تلاش کے لیے محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس مزید 82 افراد کی جان لے گیا

پشاور، مردان، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت بارہ اضلاع میں انگلینڈ سے لوگ واپس آئے۔ واپس آنے والے افراد کو تلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ برطانیہ میں پھیلا کورونا وائرس بہت خطرناک ہے۔ متاثر شخص سے وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top