جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این سی او سی کا آج سے 31 اگست تک کی پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

03 اگست, 2021 12:48

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اطلاق آج 3 آگست سے 31 اگست تک کی نئی پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیئے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈور ڈائننگ مکمل بند اور ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر کردیا گیا ہے۔

مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 کی بجائے 8 تک کر دیئے گئے۔ ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی، چھٹی کے دنوں کا فیصلہ صوبے خود کریں گے۔ اس دوران ‏میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپ، تندور اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔ ‏تمام مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ، نئی پابندیوں کا اعلان

‏تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ ‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ‏آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 افراد شرکت کر سکیں گے۔

‏ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی ہے۔ ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔ ‏نئی پابندیوں کا اطلاق، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، پشاور ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور، گلگت، اسکردو میں ہوگا۔

سیاحوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کوڈ ایس او پیز لازم ہوگا۔ کراچی اور حیدرآباد میں پہلے سے نافذ پابندیاں برقرار رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج 3 آگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top