جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس : چین کے صوبے ووہان میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

27 جولائی, 2022 11:08

بیجنگ : چین نے صوبے ووہان کے 10 لاکھ رہائشیوں کے ایک بڑے ضلع کو کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہونے والا دنیا کا پہلا ملک چین تھا، جس نے سال دو ہزار بیس میں ووہان کو مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈبلیو ایچ او سے نسلی امتیاز سے بچنے کیلئے منکی پاکس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

صوبے ووہان کے جیانگشیا ضلع کے تقریباً ایک ملین باشندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور جب تک ضروری نہ ہوں باہر نہ جائیں۔ علاقے کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، جبکہ تفریحی مقامات کو تین دن کے لیے بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اگرچہ ابھی تک پابندیاں صرف ایک ضلع تک ہیں، لیکن اس اقدام سے ممکنہ طور پر پابندیوں کو وسیع کرنے کے خدشات جنم لے سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top