جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں کورونا وائرس کے ڈر سے پالتوں جانوروں کو مارنے کی اطلاع، ویڈیو وائرل

20 اپریل, 2022 10:52

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے متاثرہ مریض کے پالتوں جانوروں کو مارا جا رہا ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کی قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ کے جانب سے سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا ہے۔ ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے شہر میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

چین میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند ہوا دار بوریوں میں کتے اور بلیوں کو بند کرکے سڑک پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین : شنگھائی میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، شہری تین ہفتوں سے گھروں میں بند

اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان پالتوں جانوروں کے مالک کو کورونا ہوگیا، جس کے باعث سرکاری حکام ان تمام جانوروں کو مار رہی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چین نے کورونا وبا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو سختی سے اپنایا ہے اور لوگوں کو سخت لاک ڈاؤن پر عمل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top