جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد پشاور میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی : تیمور سلیم جھگڑا

28 نومبر, 2020 13:38

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر صحت نے پی ڈیم پر الزام لگایا ہے کہ جلسے کے بعد پشاور میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 21 نومبر کو پشاور میں کورونا کیسسز کی شرح 13 فیصد تھی۔ 22 نومبر پی ڈٰی ایم کے جلسے سے آج پانچ دن میں کورونا کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 19.65 فیصد ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کے بعد پشاور میں کورونا کے پازیٹیو کیسسز کی تعداد پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ٹیم کے ہمراہ کورونا کو روکنے سے متعلق میٹنگ کر رہا ہوں۔ پشاور کے اسپتال کورونا سے لڑنے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top