جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی، اسد عمر کی ضمانت منظور

30 مئی, 2023 13:43

اسلام آباد : عدالت نے اسد عمر کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں ضمانت یقینی بنادی۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج اسد عمر کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسد عمر کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دیئے گئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود نہ ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ملزم پر بھڑکانے اور اشتعال دلانے کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

عدالت نے استفسار کیا کہ اشتعال دلانے کا الزام ہے تو حراست میں لینا کیوں ضروری ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ انویسٹگیشن کیلئے اسد عمر پولیس کو درکار ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ کے درمیان فاصلہ ایک کلومیٹر کا ہے۔ ملزم آسانی سے جائے وقوعہ سے ہائیکورٹ پہنچ سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا بھی بڑی تعداد میں اس روز جائے وقوعہ پر موجود تھا، جس پر وکیل اسد عمر نے کہا کہ کچھ گھروں میں بیٹھے لوگوں پر بھی ایف آئی آر درج کر دی گئیں۔ اسد عمر جوڈیشل کمپلیکس کی روڈ سے بھی اس روز نہیں گزرے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسد عمر کی ہائیکورٹ میں موجودگی کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں دیا گیا۔

عدالت نے اسد عمر کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں ضمانت یقینی بنادی۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top