جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

متنازع ٹویٹ کیس : اعظم سواتی کے وارنٹ جاری، 30 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

18 مئی, 2023 14:37

اسلام آباد : عدالت نے اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں 30 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں ایک سے دو ماہ کی توسیع کی درخواست مسترد

وکیل صفائی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے مسترد کرتے ہوئے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور 30 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top