جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر توہین عدالت کیس سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی

16 مئی, 2023 13:12

اسلام آباد : عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کے معاملے کو سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو کیسوں میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کا کیس بھی ہے ۔ احاطہ عدالت سے گرفتاری ہوئی تو ایف آئی آر ہوی ہے یا نہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا۔ جو یہاں توہین عدالت کا فیصلہ ہوا تھا وہ سپریم کورٹ سے ریورس ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس محدود نہیں، مالی فوائد کے حصول کا بھی معاملہ ہے : نیب

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر میرا آرڈر نہ ہو تب بھی لوگ زخمی ہوئے ہیں، توڑ پھوڑ تو ہوئی ہے۔ ہمارے آفس سے کمپلینٹ پولیس کو چلی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کو بھی بائیس اے نہ لینی پڑے۔ پھر میں کہہ دیتا ہوں رجسٹرار کو کہ بائیس اے اندراج مقدمہ میں چلے جائیں۔

ایڈوکیٹ جنرل نے سیکریٹری داخلہ کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، جس کے بعد توہین عدالت کا معاملہ دیکھ لیں گے۔ توہین عدالت کارروائی سے متعلق مزید سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top