جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان پر مشاورتی اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی کو دعوت

19 اکتوبر, 2021 09:18

اسلام آباد : ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ایرانی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، پاکستان کو دعوت

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بروقت انعقاد پر ایرانی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس اور مشاورت سے علاقائی سطح پر تعاون مستحکم ہوگا۔ افغانستان سے متعلق پاک ایران نقطہ نظر میں ہم آہنگی خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے علاقائی سطح پر تعاون ناگزیر ہے۔ افغانستان میں معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top