مقبول خبریں
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی : فواد چوہدری
اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے، سب ایک پیج پر ہیں : وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔