جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں: آرمی چیف

14 اپریل, 2023 17:58

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، وزیراعطم نے فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا تھا، ہماری محنت 4 سال میں ضائع کر دی گئی۔

انہوں نے شرکاء سے سوالات کیے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیوں آئی، کون لایا؟، خیبرپختونخوا کو دیئے گئے اربوں روپے کے وسائل کہاں استعمال ہوئے؟۔

یہ بھی پڑھیں: یہ لمحہ فکریہ ہے، چیف جسٹس اور وزیر اعظم معاملے کو طے کریں : شاہد خاقان عباسی

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکارن پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا، آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔

آرمی چیف نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top