جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آشوب چشم؛ پنجاب حکومت نے ایواسٹن انجیکشن پر پابندی عائد کردی

25 ستمبر, 2023 11:06

راولپنڈی: ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگادی ہے۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ایواٹسن انجکشن پر پابندی آنکھوں کے انفیکشن کے بڑھتے کیسسز کے پیش نظر لگائی گئی، آنکھوں کے اسپتالوں کے اندر قائم فارمیسیز پر ایواٹسن انجکشن کی فروخت پر پابندی عائد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آشوب چشم: پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے متعدد افراد کی بینائی چلی گئی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں بھی ایواٹسن انجکشن کی ترسیل فوری روک دیں، تمام ڈرگ انسپکٹر ایواٹسن انجکشن کے حوالے سے ریکارڈ کی بھی چھان بین کریں۔

ایواٹسن انجکشن پر پابندی کا فیصلہ صوبائی وزارت صحت پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top