جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کانگو وائرس بے قابو: بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

06 نومبر, 2023 16:11

 

بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ علی مردان ڈومکی کی زیرِصدارت کانگو وائرس سے متعلق اجلاس ہواہے،جس میں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں کانگو وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ابتدائی شواہد کے مطابق سول اسپتال میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مریض سے وائرس پھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کے متاثرہ وارڈ کو سیل جبکہ دیگر شعبوں کو خصوصی اقدامات کے تحت جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے،سیکریٹری صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں، طبی عملے، مریضوں سمیت 112 افراد کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس میںکہا گیا کہ صورتِ حال قابو میں ہے، کانگو وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روک دیا گیا ہےجبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں اس سال کانگو وائرس سےانتقال کرنے والے افراد کی تعداد 18ہو گئی ہے۔

 

 

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مزید ہیلتھ کیئر ورکرز کو آج ایئرایمبولینس سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

علی مردان ڈومکی نے محکمہ لائیواسٹاک کو مویشی منڈیوں میں فوری جراثیم کش اسپرے کروانے کی ہدایت کی ہے اور تمام متاثرین کا معیاری علاج حکومتِ بلوچستان کے اخراجات پر کیا جا رہا ہے۔

 

Balochistan declares health emergence to prevent spread of Congo virus - Pakistan Observer

انہوں نے کہا کہ نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی ایچ اوز اور لائیو اسٹاک افسران کو صورتِ حال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں کوئٹہ میں 2 ہفتے کے لیے نجی مذبح پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہری آبادی سے دور مذبح میں جانور ذبح کیے جا سکیں گے۔

یہ پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال کے 5 ڈاکٹرز اور نرس سمیت 8 افراد کانگو وائرس کا شکار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top