جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف سے مذاکرات پر تحفظات، حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں : شیری رحمان

18 اکتوبر, 2021 13:34

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بنی گالا کا ہیلی کاپٹر عوام کے پیسے سے چلتا ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی ایم ایف مذاکرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات غیر شفاف ہیں۔ حکومت نے پارلیمان کو نہیں بتایا کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر شفاف معاہدے کے ملک و عوام پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کسی کو معلوم نہیں یہ پاکستان کے مستقبل کا کیا سودا کرنے جا رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے بلکل درست کہا ہے کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کے باوجود بھی حکومت ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کر سکی۔

عوام پر بجلی اور پیٹرول بم گرا کر کہتے ہیں مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں۔ منی بجٹ پیش کرنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف کو مطمئن نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گیں : حمزہ شہباز

پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ ان کی معاشی پالیسی صرف مہنگائی کرنا ہے۔ پہلے سال آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی سزا اب عوام کو مل رہی ہے۔ مہنگائی کی بمباری ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ روپیہ کی اڑان نہیں رک رہی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف بحران کی صورتحال ہے۔ عوام سڑکوں پر ہے لیکن حکومت تک عوام کی چیخیں نہیں پہنچیں۔ بنی گالا کا ہیلی کاپٹر عوام کے پیسے سے چلتا ہے۔ اس لئے حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد ہوگئی ہے۔ سب سے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی 14.12 فیصد ہو چکی ہے۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں الگ ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔ آٹا، چینی، گھی سمیت 22 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top