جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوئٹہ میں آج مکمل لاک ڈاؤن، تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

24 اپریل, 2021 12:00

کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ میں آج بروز ہفتہ اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہے، جسے تاجروں نے مسترد کردیا۔

آج تمام کاروباری مراکز، دفاتر، مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ میڈیکل اسٹور، سبزی، دودھ دہی اور گوشت کی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس کی نفری میں اضافہ

مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کے ہفتہ اتوار کے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ انجمن کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا کہ کورونا کے باعث پہلے ہی کاروبار متاثر ہوا، اب مزید نقصان برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو جمعہ کے روز مکمل لاک ڈاؤن کی درخواست دی تھی، مگر تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا۔ تاجر برادری اپنی دکانیں معمول کے مطابق کھولے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top