جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیلاب اور پی ٹی آئی کے قرض کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: مریم اورنگزیب

13 اپریل, 2023 17:19

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب اور پی ٹی آئی کا لیا قرض واپس کرنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے باہر ہوچکا تھا، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا تھا، حکومت کو فیول سبسڈی پر ماہانہ 100 ارب روپے زیادہ کا نقصان ہورہا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہماری درآمدات 80 ملین ڈالر اور برآمدات 31 بلین ڈالر تھیں، تجارتی خسارہ 49 بلین ڈالر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 بلین ڈالر تھا، پی ٹی آئی کے دور میں ریکارڈ بجٹ خسارہ رہا، تجارتی اور کرنٹ خسارے کو کم کیا، اب ہماری پویشن بہتر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا بڑا جھٹکا ،بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور پی ٹی آئی کا لیا قرض واپس کرنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، ہم نے بی آئی ایس پی کی ادائیگی میں اضافہ کیا اور غریبوں کو مفت آٹا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top