جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے: چینی وزیر خارجہ

31 مارچ, 2022 19:13

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کے حالات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے متواتر رابطے دونوں ممالک کے ٹھوس باہمی اعتماد کا عکاس ہیں، چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کا اہم عنصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کو کمرشل قرضوں کی مد میں 25 ارب ڈالر فراہم کرے گا : وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے، گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک نشانہ بھی نہیں بنیں گے۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں پاکستان کیساتھ تعلقات کو فروغ دے گا اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کی قومی خودمختاری، وقار اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top