جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعلیٰ سندھ دورہ ایران سے وطن واپس پہنچ گئے

11 جولائی, 2019 16:01

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ ایران کا دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایران کے دو روزہ دورے کے بعد واپس پہنچے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ایران میں خراساں کے گورنر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیئے، ایم او یو کے تحت خراساں اور سندھ کے تاجروں کے وفود کے دورے شروع کیے جائیں گے۔

خراساں اور سندھ کے زرعی سائنٹسٹ مل کر زراعت کے ترقی کے لیے کام کریں گے۔ خراساں اور سندھ کے تاجر، صنعتکار اور زرعی ماہرین ایک دوسرے کے مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خراساں کے گورنر، حضرت امام رضا کے درگاہ منتظمین اعلیٰ اور مشہد کے گورنر سے بھی ملاقات کی اور انھیں سندھ کی دعوت دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top