جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا بہت بڑا چیلنج ہے : وزیر اعظم

02 دسمبر, 2023 16:38

 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ،جس کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی فنڈ کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

نگراں وزیر اعظم نے شیخ محمد زید الہنیان کو کوپ28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوپ 28سے ہماری بہت سی توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 190 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں، کانفرنس 30 نومبر سے 12 دسمبرتک جاری رہے گی۔

یہ پڑھیں : قوم کی حمایت سے دشمن کو ناکام بنائیں گے: آرمی چیف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top