جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس : اڈیالہ جیل میں سماعت ان کیمرا ہوگی، درخواست منظور

14 دسمبر, 2023 16:46

 

راولپنڈی:سائفر ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی جسے پراسیکیوشن نے سیکشن 14 اے کے تحت گزشتہ روز دائر کیا تھا۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت سماعت ان کیمرا ہونی چاہیے، حالات و واقعات کے تناظر میں خفیہ ٹرائل کا کہا گیا ہے اور سائفرسیکریٹ تھا تو سماعت بھی ان کیمرا ہونی چاہیے۔

رضوان عباسی نے کہا کہ چارج فریم ہو چکا شہادتیں ریکارڈ ہونا ہیں اور شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سکریسی کو مدنظر رکھا جائے۔

اس دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اوپن ٹرائل کا حکم دیا اب ہمیں میڈیا سے علم ہوا کہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اس پر جج نے علی بخاری سے پوچھا کہ آپ سماعت کے دوران کہاں تھے؟ سب کے سامنے چارج فریم ہوا تھا، فرد جرم عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top