جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا چرچ پر حملہ

27 دسمبر, 2021 16:28

نیودہلی : بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مذہب کی تبدیلی کا بہانہ بنا کر چرچ میں توڑ پھوڑ کردی۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور چرچ پر حملہ کرکے عیساؤں کے مقدسات کو توڑ دیا اور چرچ کی بے حرمتی کی۔ واقعہ ہریانہ کے شہر امبالہ میں پیش آیا۔

ہندو انتہاپسندوں نے مذہب کی تبدیلی کا بہانہ بنا کر بھارت کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات کو بھی درہم برہم کیا۔ ہریانہ میں انتہاپسند مسلسل چرچ پر حملے کر رہے ہیں۔ چند روز قبل شہر آگرہ میں سینٹا کلاز کے پتلے کو نذرآتش کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے ہیروز کیلئے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان

خیال رہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں بھارت کا سیکولر چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کو بھی مختلف بہانوں کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top