جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چینی موبائل ساز کمپنی شاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

18 ستمبر, 2024 20:47

چینی کمپنی شاؤمی نے دنیا بھر میں اپنے موبائلز فونز کے ذریعے معروف امریکی برانڈ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاؤمی نے اگست 2021 کے بعد دنیا بھر میں ریکارڈ سیل کی، چینی کمپنی نے 2024 میں اپنے موبائلز میں نئے فیچرز شامل کیے جبکہ اپنی مصنوعات، فروخت اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو تبدیل کیا۔

سال 2022 اور 2023 چینی کمپنی کیلئے کافی مشکل ثابت ہوا تھا کیونکہ انہیں دنیا بھر میں ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑنے کیلئے مضبوط حکمت عملی درکار تھی۔

مزید پڑھیں: ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ موبائل فون متعارف کرادیا

شاؤمی کو بھارت، لاطینی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا، اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں میں مناسب قیمت اور شاندار فیچر کی وجہ سے خوب پذیرائی ملی جبکہ ریڈ می 13 اور نوٹ 13 سیریز میں 5 جی سروسز کی وجہ سے کامیابی ملی۔

اگست کا سیزن شاؤمی کیلئے کچھ خاص نہیں رہا تھا کیونکہ لوگوں کو آئی فون کے نئے ماڈلز کا انتظار تھا تاہم اسکے آتے ہی چائینز فونز کی مانگ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top