مقبول خبریں
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ موبائل فون متعارف کرادیا
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا جسے دنیا کا پہلا ٹرائی فولڈ فون قرار دیا گیا ہے۔
ہواہے کی جانب سے ٹرپل فولڈ ایپل فون متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مصنوعی ذہانت سے لیس اپنے نئے آئی فون 16 سیریز سے پردہ اٹھایا۔
ہواہے کے میٹ ایکس ٹی موبائل فون کو باضابطہ طور پر کمپنی کے ایگزیکٹو رچرڈ یو نے جنوبی شہر شینزین میں فرم کے دفتر میں ایک کلیدی پریزنٹیشن میں لانچ کیا۔
ٹرپل فولڈ ایپل موبائل کو اصل میں ایک مخصوص سامعین کے لئے پریمیم فون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا جب کہ 3 ملین سے زیادہ افراد نے لانچ سے پہلے میٹ ایکس ٹی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
یہ گیجٹ باضابطہ طور پر 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 2,800 ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 7 لاکھ 80 ہزار 500 روپے سے شروع ہوگی جو نئے آئی فون 16 سے تین گنا زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرادیں
سرخ اور سنہرے رنگ کے ڈیزائن میں تیار کیا گیا یہ فون 10.2 انچ (26 سینٹی میٹر) ٹیبلٹ میں تبدیل ہوسکتا ہے اور اس کا وزن 298 گرام ہے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ ہواوے کے ٹرائی فولڈ فون کے لانچ سے پریمیم فون کے شعبے میں ایپل کی فروخت پر کوئی بڑا اثر پڑنے کا امکان نہیں کیونکہ اس کی قیمت اور چین میں کیلیفورنیا کی بڑی کمپنی کی گرفت ہے۔
لیکن دیگر مبصرین نے کہا کہ ٹرائی فولڈ موبائل فون متعارف کرانے سے کمپنی کی تکنیکی قیادت کو فروغ ملے گا۔