جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چینی وزیر داخلہ کا شیخ رشید کو فون، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت

17 جولائی, 2021 11:46

اسلام آباد : شیخ رشید نے اپنے چینی ہم منصب کو داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق یقین دہانی کرائی کہ تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی زاؤ کیذہی نے ٹیلیفون پر داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی، جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور اب تک کی ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال اور تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، داسو واقعے پر اظہار افسوس

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں۔ تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سکیورٹی دینگے۔

چینی وزیر زاؤ کیذہی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں۔ بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج دن ایک بجے اسلام آباد میں ایک اہم پریس بھی کرینگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top