جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین نے تائیوان کے ارد گرد بڑی تعداد میں افواج، لڑاکا طیارے تعینات کردیئے

15 اپریل, 2022 17:27

بیجنگ : چین نے امریکی اقدام کے جواب میں شدید ناراضگی کا اظہار تائیوان کے ارد گرد بڑی تعداد میں افواج، لڑاکا طیارے تعینات کر کے کیا ہے۔

امریکی کانگریس کا ایک وفد اس وقت تائیوان کے دورے پر ہے۔ امریکہ نے تائیوان کی آزادی کے دعوے کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی کو ہوا مل گئی ہے۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد بڑی تعداد میں افواج، لڑاکا طیارے، بمبار اور جنگی جہاز تعینات کر دیئے ہیں اور اس دورے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے: چینی وزیر خارجہ

چینی ترجمان نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ امریکہ کے شیطانی ہتھکنڈے بیکار اور خطرناک ہیں۔ آگ سے کھیلنے والے خود جل جائیں گے۔

چینی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی سیاست دانوں کا دورہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز تھا اور اس نے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top