جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین نے کورونا سے متعلق تحقیقات کرنے والی ماہرین کی ٹیم کو ووہان جانے سے روک دیا

06 جنوری, 2021 17:54

نیو یارک : چین نے کورونا وائرس کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقات کرنے والی ماہرین کی ٹیم کو ووہان جانے سے روک دیا، عالمی ادارہ صحت نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی جانب سے محققین کی ایک ٹیم کو ووہان جانے کی اجازت نہ دینے پر مایوسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں راج، 80 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس کی جائے پیدائش اور وجوہات سے متعلق تحقیقات کے لیے ووہان روانہ ہوئی تھی، لیکن حیران کن طور پر چین نے روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ پہلے سے طے تھا، جس کے لیے ڈبلیو ایچ او اور بعض دیگر ممالک نے چین سے پیشگی رضامندی حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top