جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

23 اپریل, 2021 15:08

کراچی : مراد علی شاہ نے کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء کو وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کیسز 8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ حیدرآباد 16.64 فیصد باقی دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے مزید ایک سو چوالیس ہلاکتیں، چھ ہزار کے قریب نئے کیسز

بریفننگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کوویڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431، فروری میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں۔ اپریل میں ابتک 72 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کے اس طرح بڑھنا پریشان کن بات ہے۔ جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کریں گے، یہ کیسز بڑھتے جائیں گے۔ کراچی میں مزید 70 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top