جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سوات میں ایمرجنسی نافذ کردی

26 اگست, 2022 16:02

سوات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سوات میں ایمرجنسی نافذ، محکمہ ریلیف نے ایمرجنسی کے نفاذ کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 اگست ایمرجنسی نافذ العمل رہے گی

محمود خان نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کی جائیں، سیلاب متاثرین کو کھانے پینے سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات کا سیلابی ریلہ دریائے کابل میں داخل، مقامی افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احکامات دیئے گئے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top