جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالت نے سپریم کورٹ کو ’’ اعلیٰ عدلیہ ‘‘ لکھنے سے روک دیا

28 نومبر, 2023 17:13

 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو ’’ اعلیٰ عدلیہ ‘‘ لکھنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو ’ اعلیٰ عدلیہ ‘ لکھنے سے روک دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا ، سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ ہی کہا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ ’’ صاحب ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ آزادی کے حصول کی بنیاد کی نفی کرتا ہے، صاحب کا لفظ سرکاری افسران و ملازمین کو احتساب سے بالاتر بناتا ہے۔

یہ پڑھیں : پریکٹس پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان نوک جھونک، سماعت کل تک ملتوی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top