جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیئے تو کارروائی کروائیں گے

06 اکتوبر, 2021 15:35

اسلام آباد : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کیئے تو ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کے لیے حاضر ہوا۔ قومی منصوبے کو سیاست اور انتقام کی نظر کردیا گیا۔ اگر منصوبہ چل رہا ہوتا تو اولمپکس میں بنا میڈل کے پاکستان واپس نا آتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی وکٹری اسٹینڈ پر نظر آتے۔ عالمی معیار کے کمپلیکس کو سیاست اور انتقام میں جھونک دیا۔ پورے ریفرنس میں میرے خلاف ایک بھی پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں مجھ پر الزام ہے کہ پیسے جاری کیوں کیے؟

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ اس پر کیس بنانا انتقامی کارروائی اور کردار کشی کے علاؤہ کچھ نہیں۔ نیب کیس نہیں بلکہ فیس دیکھتا ہے۔ اگر اپوزیشن کا فیس ہے تو مقدمہ بھی درج ہوگا۔ حکومت بی آر ٹی آٹا چینی کے معاملے پر نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جائے۔ ایک شخص کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری ہورہی ہے۔ انتخابی اور احتساب کے عمل میں حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت قوانین میں یکطرفہ طور پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات کو نادرا کو دیئے جارہے ہیں۔ اگر نادرا کے چیئرمین نے یہ کیا تو ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کروائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top