جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جشن عید میلاد النبیؐ، قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی معافی کا اعلان

18 اکتوبر, 2021 15:10

اسلام آباد : صدر پاکستان نے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

سزا معافی میں قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم میں ملوث کے علاوہ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔

عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی اسپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سب قیدی ہیں اور جیل موبائل ہے!

بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999، ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی نوے روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر صدر پاکستان عارف علوی نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top