جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی جیل میں جشن آزادی

14 اگست, 2018 17:03

ملک بھر کی طرح کراچی کی جیلوں کے قیدیوں نے بھی آزادی کا جشن منایا، جیلوں میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں، سکیورٹی اہلکاروں نے قیدیوں کے ساتھ مل کر خوب ہلہ غلہ کیا

ملک کی آزاد فضا کے ساتھ کراچی کی جیلوں میں بھی آذادی کا جشن منایا گیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب کا کراچی کی تمام جیلوں کا دورہ، پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد بھی ہوا۔

قیدی کیا، پولیس اہلکار کیا، رینجرز اہلکار ہوں یا جیل میں تعینات فرنٹئیر کانسٹیبلری کے اہلکار سب نے مل کر آزادی کی خوشیاں منائیں، قیدی خواتین کے بچوں نے بھی خوب موج مستی کی۔ جیل پولیس کی جانب سے قیدیوں کے لیے تقریبات کا انعقاد اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب حقیقت میں ہماری جیلیں اصلاحی مرکز بن جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top